اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبھارت کا این وی ایس-02 سیٹلائٹ مدار میں تکنیکی خرابی کا شکار...

بھارت کا این وی ایس-02 سیٹلائٹ مدار میں تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا

بھارتی ریاست آندھرا پردیش سے ایک سیٹلائٹ این وی ایس-01 لانچ کیا جارہا ہے۔(شِنہوا)

نئی دہلی (شِنہوا) انڈیا کے خلائی تحقیقی ادارے (اسرو) نے کہا ہے کہ اس کے نیویگیشن سیٹلائٹ این وی ایس-02 کو اتوار کے روز مدار میں بلند ہوتے وقت تکنیکی خرابی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ سیٹلائٹ 29 جنوری کو بھارت کی جنوبی ریاست آندھرا پردیش میں خلیج بنگال کے ساحل کے قریب سری ہری کوٹا کے لانچ مقام سے لانچ کیا گیا تھا۔

اسرو نے پیر کے روز کہا ہے کہ لانچ کے بعد  سیٹلائٹ پر موجود شمسی پینل کو کامیابی سے نصب کیا گیا تھا  اور توانائی کی پیداوار معمولی تھی۔ اس کا گراؤنڈ اسٹیشن کے ساتھ رابطہ قائم ہوگیا تھا تاہم سیٹلائٹ کو مقررہ مدار میں رکھنے کے لئے مدار میں اٹھانے کا کام نہ ہوسکا  کیونکہ تھرسٹرز چلانے کے لئے آکسیڈائزر کو شامل کرنے والے والو نہیں کھل سکے۔

اس میں مزید بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ نظام درست حالت ہیں اور سیٹلائٹ اس وقت بیضوی مدار میں موجود ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بیضوی مدار میں نیویگیشن کے لئے سیٹلائٹ استعمال کرنے کی متبادل حکمت عملی پر کام کیا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!