اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلحماس کا اسرائیل پر غزہ میں امدادی سرگرمیوں اور تعمیر نو میں...

حماس کا اسرائیل پر غزہ میں امدادی سرگرمیوں اور تعمیر نو میں تاخیر کا الزام

فلسطینی مریض غزہ شہر میں الشفا ہسپتال سے رفح کراسنگ جانے کے لیے انتظار کر رہے ہیں۔ (شِنہوا)

غزہ (شِنہوا) اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) نے اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے باوجود غزہ میں امدادی سرگرمیوں اور تعمیر نو کے عمل میں تاخیری حربے استعمال کررہا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا کہ علاقے پر قبضہ جنگ بندی معاہدے میں بیان کردہ امداد اور تعمیر نو میں تاخیر کا سبب بن رہا ہے اور انسانی حقوق کے متعدد امور مکمل طور پر پورا کرنے سے قاصر ہے۔

قاسم نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بڑے پیمانے پر تباہی کے باوجود قبضہ کے باعث بحالی کے کسی کام یا ضروری طبی سامان کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ غزہ میں آنے والی ایندھن کی مقدار معاہدے کی تفصیلات سے کافی کم ہے۔

انہوں نے جنگ بندی معاہدے کے ثالثوں اور ضامنوں پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس بات پر مجبور کریں کہ وہ معاہدے کے تحت امدادی سامان خاص کر خیموں، ایندھن، خوراک کی فراہمی اور بھاری مشینری کو داخلے کی فوری اجازت دے اور دیگر تمام خلاف ورزیوں کو روکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!