اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی اہم تجارتی راہداری کے ذریعے سامان کی نقل و حمل...

چین کی اہم تجارتی راہداری کے ذریعے سامان کی نقل و حمل میں اضافہ

چین کے جنوبی گوانگ شی ژو انگ خود مختار علاقے کے شہر چھن ژو کی چھن ژو بندرگاہ پر کنٹینر ذخیرہ گاہ کو دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)

نان ننگ (شِنہوا) چین کے مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے جوڑنے والے ترسیل کے اہم نیٹ ورک نئی بین الاقوامی زمینی سمندری تجارتی راہداری کے ذریعے جنوری کے دوران انٹرماڈل ریل ۔سمندر سروس سے ریکارڈ 1 لاکھ 4 ہزار بیس فٹ مساوی یونٹس (ٹی ای یو) منتقل ہوئے جو گزشتہ برس کی نسبت 30.9 فیصد زیادہ ہیں۔

چائنہ ریلوے نان ننگ گروپ نے بتا یا ہے کہ یہ 2017 میں اپنے افتتاح کے بعد سے اور 2024 کے مقابلے میں 15 روز قبل 1 لاکھ ٹی ای یو حجم کا سنگ میل عبور کرنے والا تیز ترین سال تھا۔

چین کے جنوبی گوانگ شی ژوانگ خود مختار علاقے کی چھنگ ژو بندرگاہ کے مشرقی اسٹیشن کے سربراہ وے وین کانگ کا کہنا ہے کہ جنوری میں فاسفیٹ راک پاؤڈر، زنک کنسنٹریٹ، پائروفلائٹ، کاغذ کا گودا اور دیگر سامان بڑی مقدار میں بھیجے گئے تھے۔ نئے سال کےلئے تلی کے تیل اور چاول جیسی اشیا کی مضبوط مانگ تھی۔ اسٹیشن پر یومیہ ٹرینوں کی آمدورفت تقریباً 24 ہوچکی ہے۔

چین کی جنوب مغربی بلدیہ چھونگ چھنگ اس تجارتی راہداری کے لئے  ایک فعال مرکز ہے۔ یہ گوانگ شی اور یون نان جیسے جنوبی صوبائی علاقوں کو ریلوے ، سمندری راستوں اور شاہراہوں کے ذریعے عالمی بندرگاہوں سے منسلک کرتی ہے۔  مال بردار خدمات اب 73 مقامی شہروں میں 157 مقامات کا احاطہ کررہی ہے، اس کی رسائی 127 ممالک اور خطوں کی 555 بندرگاہوں تک ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!