اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچینی ماہرین کی جانب سے گنی بساؤ کے کسانوں کو اعلیٰ معیار...

چینی ماہرین کی جانب سے گنی بساؤ کے کسانوں کو اعلیٰ معیار کے چاول کی کٹائی میں مدد کی فراہمی

گنی بساؤ میں 12ویں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم کے سربراہ ژینگ جن جے (بائیں )کارنٹابا فارم کے ڈائریکٹر ثنا کمارا کے ساتھ  گنی بساؤ  کےگابو علاقے میں  ایک فارم پرزمین ہموارکرنے کی پیشرفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔(شِنہوا)

بفاٹا، گنی بساؤ (شِنہوا) چین موسم بہار تہوار۔سانپ کے سال کو منا رہا ہے تاہم اسی دوران چاول اگانے کے چینی ماہرین کی ایک ٹیم گنی بساؤ کے وسطی علاقے میں ایک منفرد ہدف کے ساتھ ان تعطیلات کو منا رہی ہے۔

دریائے گیبا بفاٹا علاقے سے گزرتا ہے جس کے کناروں پر سرسبز درختوں کی قطاریں ہیں۔

بفاٹا کو اس وقت خشک موسم کا سامناہے تاہم خشک سالی کے دوران بھی اس کا پانی زرعی زمینوں کو زندگی فراہم  کر رہا ہے جس سے 25  ہزار ہیکٹر سے زائد چاول کے کھیتوں کو سیراب کیا جا رہا ہے ۔ یہ علاقہ اکثر گنی بساؤ کے چاول کے مرکز کے طور پر جانا جاتا ہے۔

ایک مقامی فارم کے دورے کے دوران شِنہوا کے ایک نمائندے نے دیکھا کہ دیہاتی چینی ماہرین کی رہنمائی میں چاول بو رہے ہیں۔کچھ لوگوں نے ایسے بیج کا شت کئے جن کی  شاخیں نکل رہی تھیں جبکہ دیگر نے احتیاط کے ساتھ  پنیری لگائی۔کچھ دور ایک ٹریکٹر کھیتوں میں ہل چلا رہا تھا۔

گنی بساؤ میں چاول کی کاشت 2 مختلف موسموں میں کی جاتی ہے جن میں سے ایک خشک موسم اور دوسرا بارشوں کا موسم ہے۔ خشک موسم میں بوائی کا وقت ہر سال چینی قمری نئے سال سے منسلک ہوتا ہے۔ زرعی شیڈول کو درست رکھنے کو یقینی بنانے کے لئے گنی بساؤ میں چینی زرعی تکنیکی امدادی ٹیم کے ماہرین موسم بہار تہوار کے دوران ایک منفرد ایجنڈے پر عمل کرتے ہیں۔

گنی بساؤ میں چینی  12ویں زرعی تکنیکی امداد مشن کے تمام اراکین کا تعلق چین کے وسطی صوبہ ہوبے سے ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!