اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال مشرقی علاقے کا بیف بین الاقوامی ہوٹل کی ضیافت...

چین کے شمال مشرقی علاقے کا بیف بین الاقوامی ہوٹل کی ضیافت کی میزوں پر سج گیا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کی یان بیان کاؤنٹی کے گاؤں شنگ لونگ میں لوگ ایک طویل میز پر ضیافت میں شریک ہیں-(شِنہوا)

چھانگ چھون(شِنہوا)چین کے شمال مشرقی چھانگ بائی میں کھیت برف سے ڈھکے ہیں جہاں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر چکا ہے۔جبکہ ہزاروں مویشیوں کو گرم اصطبلوں میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ درجہ حرارت پر محفوظ رکھتے ہوئے چارہ مہیا کیا جا رہا ہے۔

ذبح کئے جانے،محفوظ کرنے،کاٹنے اور پراسیس کئے جانے کے بعد موٹی ہڈیوں اور بڑے پٹھوں کی حامل نسل والے یان ییلو مویشی لذید پکوانوں میں تبدیل کرکے چین میں بین الاقوامی ہوٹل چینز کے مہمانوں کو پیش کئے جاتے ہیں۔

جی لِن صوبے میں چھانگ بائی پہاڑوں کے دامن میں واقع یان بیان کورین خودمختار پریفیکچر اپنی سرسبز چراگاہوں کے لئے جانا جاتا ہے۔یان بیان انیمل ہسبینڈری ڈویلپمنٹ کمپنی(وائی اے ایچ ڈی سی) نے یان ییلو مویشی کی افزائش کے لئے فرانسیسی لیموزین کے ساتھ یان بیان مویشیوں کی کراس بریڈنگ کا آغاز کیا۔

کمپنی کی چیئر ویمن لیو آئی ہوئی کے مطابق مقامی یان بیان مویشی کورین ہانوو اور جاپانی واگ یو نسلوں کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتے ہیں جو نرم گوشت اور غذائیت سے بھرپور ہونے کے باعث جانے جاتے ہیں۔تاہم یان بیان مویشی روایتی طور پر کم پیداوار اور سست تولید کا شکار ہیں۔

لیو نے کہا کہ ہائبرڈائزیشن کا عمل گوشت کا معیار محفوظ رکھتے ہوئے مینگانیزجیسے غذائی اجزا کو بڑھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ عمل بڑے پیمانے پر افزائش کے قابل بھی بناتا ہے۔2024 میں کمپنی کی بڑے گوشت کی پیداوار 3 ہزار 500 ٹن رہی۔

کمپنی نے یان بیان کی مختلف ٹاؤن شپس میں 45 پیداواری مراکز قائم کئے ہیں جس سے یان ییلو مویشیوں کی افزائش کے ذریعے 10 ہزار سے زائد کفالت والے گھرانوں کو فائدہ پہنچایا جا رہا ہے۔

لیو نے کہا کہ فائیو سٹار ہوٹلوں اور ان کے صارفین کی جانب سے پذیرائی نے اس نسل کے مستقبل کے حوالے سے ہمارے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

2011 سے یان ییلو بیف سٹیک اور پیٹیز کی صورت میں چین میں میریٹ انٹرنیشنل برانڈ کے رٹز-کارلٹن اور رینیسینس ہوٹلزمیں استعمال ہو چکا ہے۔2017 تک کمپنی نے ان ہوٹلوں کو زائد قیمت والے نیم پراسیس شدہ گوشت کی فراہمی شروع کی جس میں سٹر فرائیڈ بیف اور بیف سوپ شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!