اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں مینگرووز جنگلات کے رقبے میں اضافہ

چین میں مینگرووز جنگلات کے رقبے میں اضافہ

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر تائی شان کے ژین ہائی خلیجی مینگروو قومی وٹ لینڈ پارک کا ایک ملازم ڈرون سے پانی کے نمونے جمع کررہا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مینگروو جنگلات میں رواں صدی کے آغاز سے اضافہ ہوا ہے۔ وٹ لینڈز کے عالمی دن پر جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق چین ان چند ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جہاں مینگرووز کے رقبے میں اضافہ ہوا ہے۔

قومی جنگلات و سبزہ زار انتظامیہ کے مطابق چین میں مینگروو جنگلات کا مجموعی رقبہ 30 ہزار 300  ہیکٹر تک پہنچ چکا ہے جو رواں صدی کے آغاز سے تقریباً 8 ہزار 300  ہیکٹر زیادہ ہے۔

یہ پیشرفت چین کی مینگرووز کے تحفظ اور بحالی کی کوششوں کی بدولت ممکن ہوئی ہے۔ یہ سدا بہار درخت یا جھاڑیاں ہیں جو استوائی یا ذیلی استوائی ساحلوں پر ریتلے علاقوں میں میں اگتے ہیں۔ بعض اوقات انہیں "کوسٹ گارڈز” بھی کہا جاتا ہے۔ یہ سمندری پانی کو صاف کرنے، ہوا اور لہروں کے اثرات میں کمی اور حیاتیاتی تنوع قائم رکھنے میں نمایاں کردار ادا کرتے ہیں۔

ایک انتظامی عہدیدار کا کہنا ہے کہ گزشتہ 5 برس کے دوران چین نے 8 ہزار 800 ہیکٹر رقبے پر مینگرووز کے پودے لگائے ہیں اور 8 ہزار 200 ہیکٹر رقبے کو بحال کیا۔

یہ پیشرفت ملک کے وٹ لینڈز کی حفاظت کے لئے وسیع تر اقدامات کا حصہ ہے۔ 2012 کے اختتام سے اب تک 10 لاکھ ہیکٹر سے زائد وٹ لینڈز بنائے یا بحال کئے جاچکے ہیں۔ چین کا مجموعی وٹ لینڈ رقبہ مستحکم ہے اور اب یہ 5 کروڑ 63 لاکھ 50 ہزار ہیکٹر سے زائد پر محیط ہے۔

ملک بھر میں 2 ہزار 200  سے زائد وٹ لینڈ قدرتی محفوظ علاقے قائم کئے گئے ہیں جبکہ بڑے وٹ لینڈز میں نمایاں ماحولیاتی بہتری آئی ہے۔

گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران چین نے  903 قومی وٹ لینڈ پارک قائم کئے ہیں جن کا مجموعی رقبہ 24 لاکھ ہیکٹر ہے۔ ان میں سے  زیادہ تر عوام کے لئے کھلے ہیں اور جہاں داخلہ بلامعاوضہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!