چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن کے پر فضا علاقے سن جزیرے پر ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل روشن کرنے کی تقریب میں بچے فن کا مظاہرہ پیش کر رہے ہیں-(شِنہوا)
ہاربن (شِنہوا)عالمی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے رکن یو زائی چھنگ نے کہا ہے کہ ان کھیلوں سے ایشیا میں سرمائی کھیلوں کو فروغ ملے گا۔
ہاربن میں پیر کے روز 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی مشعل ریلے کا آغاز ہونے کے ساتھ ہی یو نے کہا کہ مشعل ریلے اولمپک جذبے کو آگے بڑھاتی ہے جس سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو کھیلوں سے متعلق بہتر آگاہی ہوتی ہے۔ 1996 میں تیسرے ایڈیشن کے بعد ہاربن کے لئے ایشیائی سرمائی کھیلوں کی میزبانی کا یہ دوسرا موقع ہے۔ کھیلوں کے مقام پر بہتر سہولیات اور کھلاڑیوں کی مزید عمدہ کارکردگی کی وجہ سے ان کھیلوں سے بہت سی توقعات وابستہ کی جارہی ہیں۔
منتظمین کے مطابق 9 ویں ایشیائی سرمائی کھیل شرکت کرنے والے وفود اور کھلاڑیوں کے اعتبار سے سب سے بڑے ہیں۔
یو نے کہا کہ وہ ایشیائی سرمائی کھیلوں میں مزید کھلاڑیوں کو حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خوش ہیں۔ جنوب مشرقی ایشیائی اور مغربی ایشیائی ممالک اور خطوں نے ناسازگار موسمیاتی عوامل کے باوجود سرمائی کھیلوں کے کھلاڑیوں کو تیار کرنے کی پوری کوشش کی ہے جس سے سرمائی کھیلوں کے لئے ان کا جذبہ ظاہر ہوتا ہے۔
ہاربن 2025 ایشیائی سرمائی کھیل، بیجنگ 2022 سرمائی اولمپکس کے بعد چین میں منعقدہ تازہ ترین بین الاقوامی جامع سرمائی کھیل ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link