بیجنگ کے سینمامیں ایک فلم بین خودکار مشین سے ٹکٹ خرید رہاہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی فلمی صنعت نے 2025 کے موسم بہار تہوار کی تعطیلات کے دوران ایک نیا سنگ میل قائم کیا۔ 29 جنوری سے یکم فروری تک باکس آفس کی آمدنی ریکارڈ 5.75 ارب یوآن (تقریباً 80کروڑ 20لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو 2021 کی بلند ترین سطح 5.73 ارب یوآن کو بھی عبور کرگئی ہے۔
یہ اعداد و شمار ملک کی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والے موسم بہار تہوار کے دور کی نشاندہی کرتے ہیں اور اس نے شمالی امریکہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2025 کے لئے باکس آفس آمدنی میں عالمی رہنما کے طور پر چین کی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔
موسم بہار کا تہوار جو روایتی طور پر فلم بینوں کے لئے ایک عروج کا دور ہے، اس میں بڑی فلموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھا گیا۔ اس سال موسم بہار کی تعطیلات کو ایک دن بڑھا کر 8 دن کر دیا گیا ہے جو 28 جنوری سے 4 فروری تک جاری رہے گی۔
باکس آفس ٹریکر بیکن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اینیمیٹڈ فینٹسی فلم "نے ژا 2” نے صرف 4 دن میں 2.3 ارب یوآن سے زائد کی کمائی کی۔
2019 میں ریلیز ہونے والی فلم "نے ژا” کے سیکوئل نے اپنے حیرت انگیز مناظر اور دلچسپ کہانی سے ناظرین کو متاثر کیا اور مقبول چینی فلم ریویو پلیٹ فارم ڈوبان پر 8.6 ریٹنگ حاصل کی۔ فلم کو بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ 32 فیصد سے زیادہ ناظرین نے گروپ کیساتھ دیکھنے کا انتخاب کیا جو اکثر اپنے رشتہ داروں اور بچوں کو ساتھ لاتے ہیں۔
اس کے بعد ایک جاسوسی تھرلر فلم "ڈیٹیکٹیو چائنہ ٹاؤن 1900” تھی جس نے 1.54 ارب یوآن کا بزنس کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی۔
تیسرے نمبر پر "کریئیشن آف گاڈز: ڈیمون فورس” رہا جس نے 82کروڑ 60لاکھ یوآن کی کمائی کی۔
بیکن سے تعلق رکھنے والے ڈیٹا تجزیہ کار چھن جن نے امید ظاہر کی کہ اس سال کے موسم بہار فیسٹیول باکس آفس پر نہ صرف آمدنی کا نیا ریکارڈ قائم ہوگا بلکہ ناظرین بھر پور لطف اندوز ہوں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link