حزب اللہ کے نئے رہنما شیخ نعیم قاسم ٹیلی ویژن پر خطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیروت(شِنہوا)حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ سابق رہنما حسن نصراللہ اور دیگر جاں بحق ہونے والے سینئر عہدیداروں کی آخری رسومات کے سلسلے میں عوامی اجتماع 23 فروری کو کیا جائےگا۔
نعیم قاسم نے ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی ایک تقریر میں مزید کہا کہ ہم نے اتوار 23 فروری کا انتخاب ایک بڑے عوامی اجتماع کے لئے کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ اسی دن ہاشم صفی الدین کی آخری رسومات بھی ادا کی جائیں گی جنہیں حسن نصراللہ کا جانشین بنایا گیا تھا لیکن ان کی تقرری کے باضابطہ اعلان سے پہلے ہی انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔
نعیم قاسم نے وضاحت کی کہ گروپ اور اسرائیل کے درمیان 23 ستمبر 2024 کو شروع ہونے والی جنگ کے دوران "سکیورٹی حالات نے جنازے کے اجتماع کی اجازت نہیں دی تاہم 27 نومبر 2024 کو ختم ہونے والی جنگ کے بعد اجتماع کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
حزب اللہ کے رہنمانے اسرائیل کے ساتھ جاری جنگ بندی معاہدے کا ذکر کرتے ہوئے لبنانی حکومت پر زور دیا کہ وہ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کی مکمل ذمہ داری قبول کرے اور اسرائیلی جارحیت اور خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے تعاون کرنے والے ممالک پر دباؤ ڈالے۔
27 نومبر 2024 کے بعد سے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا جس کے بعد غزہ کی پٹی میں جنگ کے دوران 8 اکتوبر 2023 کو اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شروع ہونے والی جھڑپوں کو روک دیا گیا ۔ یہ جھڑپیں اس وقت مزید بڑھ گئی تھیں جب اسرائیل نے گزشتہ ستمبر میں حزب اللہ کے خلاف حملوں میں شدت پیدا کی اور حسن نصراللہ اور صفی الدین سمیت حزب اللہ کے متعدد رہنماؤں کو مارا۔
جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج لبنان میں حملے جاری رکھے ہوئے ہے اور دعویٰ کر رہی ہے کہ ان کا مقصد حزب اللہ کی دھمکیوں کو ختم کرنا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link