سربراہ حزب اللہ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین 23 فروری کو لبنان میں ہوگی۔
حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ عوامی اجتماع میں ادا کی جائے گی۔اسرائیل نے حسن نصر اللہ کو 27 ستمبر کو بیروت میں شہید کیا۔
حسن نصراللہ کی شہادت کے ایک ہفتے بعد ہاشم صفی الدین بھی جاں بحق ہوئے۔ لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے بعد دونوں رہنماؤں کی امانتاً تدفین کی گئی تھی۔
