ہفتہ, جنوری 10, 2026
انٹرنیشنلچینی طبی ٹیم کا سیرا لیون کے یتیم بچوں کو امدادی سامان...

چینی طبی ٹیم کا سیرا لیون کے یتیم بچوں کو امدادی سامان کا عطیہ

فری ٹاؤن(شِنہوا) سیرا لیون میں تعینات 26 ویں چینی طبی ٹیم نے ملک کے دارالحکومت فری ٹاؤن میں واقع ایک فلاحی ادارے کو نئے سال کے تحائف کے طور پر امدادی سامان کی ایک کھیپ عطیہ کی ہے۔

امدادی سامان میں چاول، ڈبل روٹی، دیگر لوازمات اور روزمرہ استعمال کی اشیاء شامل تھیں۔ یہ سامان ملک کے ضرورت مند بچوں کی صحت اور روزمرہ زندگی بہتر بنانے کی  کوششوں کے طور پر سینٹ جارج فاؤنڈیشن چلڈرن ویلفیئر انسٹی ٹیوٹ کے حوالے کیا گیا۔

دورے کے موقع پر طبی ٹیم کے سربراہ لیو لونگ فے نے بچوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہی بچے سیرا لیون کی تعمیر کے جانشین اور چین-سیرا لیون دوستی کے وارث ہوں گے۔

لیو کے مطابق طبی ٹیم روایتی چینی طبی طریقوں کے ذریعے فلاحی ادارے میں بچوں کو مسلسل مفت طبی سہولیات فراہم کر رہی ہے اور ان کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے امدادی سامان بھی پہنچا رہی ہے۔

سینٹ جارج فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جسٹینا زینب کونتے نے طبی ٹیم اور چینی حکومت کی حمایت کو سراہا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!