اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا کمپنیوں کے انتظامی معائنے کو بہتر انداز میں منظم کرنے...

چین کا کمپنیوں کے انتظامی معائنے کو بہتر انداز میں منظم کرنے کا منصوبہ

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان  میں یانگ پو اقتصادی ترقی کے علاقے میں یانگ پو بین الاقوامی کنٹینر بندرگاہ پر طلوع آفتاب کا منظردکھایا گیاہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) ریاستی کونسل کے جنرل آفس نے کمپنیوں کے انتظامی معائنے سے متعلق ایک دستاویز جاری کی ہے  جس کا مقصد من مانے معائنے کو روکنا اور کمپنیوں کے بوجھ کو مئوثر انداز میں کم کرنا ہے۔

دستاویز کے مطابق منافع پر مبنی اور اندھا دھند انتظامی معائنے کو روکا جانا چاہئے تاکہ معائنے کے طریقہ کار کو بہتر انداز سے منظم کیا جاسکے۔

رواں سال جون کے اختتام تک متعلقہ ریاستی کونسل کے محکمے ایک معائنہ نظام قائم کریں گے جو مختلف سطح اور کیٹگریز کا احاطہ کرتے ہوئے انتظامی معائنے کے موجودہ معیارات کو عمومی کیا جائے گا۔

دستاویز میں مزید کہا گیا ہے کہ رواں سال کے اختتام تک دیگر مقامات پر انتظامی معائنے میں معاونت کے لئے ایک فعال میکانزم قائم کیا جانا چاہئے اور اس کے متعلقہ قواعد کو واضح ہونا  چاہئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!