پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین میں 2024 کے دوران 671 میراتھون اور روڈ ریسز کا انعقاد...

چین میں 2024 کے دوران 671 میراتھون اور روڈ ریسز کا انعقاد کیا گیا

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے شہر کونمنگ میں منعقدہ ایک میراتھون کا منظر۔(شِنہوا)

شیامن (شِنہوا) چین میں 2024 کے دوران 671 میراتھون اور روڈ رننگ ریسز کا انعقاد کیا گیا جس میں 65 لاکھ 60 ہزار افراد نے شرکت کی۔

چائنیز ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن کی خزانچی وانگ شیاؤینگ نے جمعہ کو بتایا کہ یہ مقابلے 31 صوبائی سطح کے علاقوں، 261 شہروں، 537 اضلاع اور کاؤنٹیز میں منعقد ہوئے۔

وانگ نے کہا کہ چین کی میراتھون مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔  میراتھون مقابلوں میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے لئے پائیداری ایک اہم جزو بن چکی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  چائنیز ایتھلیٹکس ایسوسی ایشن نے تمام منتظمین سے کہا ہے کہ وہ ہر میراتھون میں پائیدار ترقی کا تصور شامل کریں اور ان مقابلوں کو ہر شہر کی روشن علامت بننے میں مدد دیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!