چینی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ چین ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) میں کام کے لئے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے کہا ہے کہ چین ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے(ایچ کے ایس اے آر) میں کام کے لئے دنیا بھر کے کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتا ہے اور دونوں خطوں کی ترقی اور’’ایک ملک،2 نظاموں‘‘ کی پالیسی کا حصہ بانٹنا چاہتا ہے۔
ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ میں اس حوالے سے ایک سوال پر کہا کہ مرکزی حکومت کی حمایت سے ایچ کے ایس آر حکومت 2024 میں احساس ذمہ داری اور عملی روئیے سے آگے بڑھی۔معاشی ترقی پرتوجہ مرکوز رکھی گئی،بیرونی دنیا کے ساتھ تبادلے اور تعاون مضبوط بنایا گیا اور استحکام اور ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایچ کے ایس آر کو دنیا کی آزاد ترین معیشت کا درجہ دیا گیا ہے جو 2024 میں عالمی مالیاتی مراکز کے انڈیکس میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر آ گیا۔اس خطے میں گزشتہ سال زیر انتظام کُل اثاثہ جات 40 کھرب امریکی ڈالر سے اوپر رہے۔
ماؤ نے بتایا کہ 2024 میں ایچ کے ایس آر میں 4 کروڑ 40 لاکھ سیاح آئے جس میں گزشتہ سال سے 30 فیصد اضافہ ہوا۔اس کے علاوہ ایچ کے ایس آر میں ٹیلنٹ داخلہ سکیموں میں ایک لاکھ 70 ہزار با صلاحیت افراد راغب ہوئے۔2024 کے اختتام پراس علاقے میں موجود چینی مین لینڈ اور بیرون ملک کی کمپنیوں کی تعداد تقریباً 10 ہزار ہوگئی جبکہ چھوٹے کاروباروں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 700 رہی۔دونوں شعبوں نے نئی بلندیوں کو چھولیا۔
ماؤ نے کہا کہ ہمیں ہانگ کانگ کے بہتر مستقبل پر مکمل اعتماد ہے۔
