اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معیاری عملدرآمد جاری رکھنے...

چین کا علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کا معیاری عملدرآمد جاری رکھنے کا اعلان

چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر ہوائی ہوا میں پہلی ہونان (ہوائی ہوا) آر سی ای پی اقتصادی و تجارتی نمائش کا مقام دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری (آر سی ای پی) کی سب سے بڑی معیشت ہے اور جامع اور اعلیٰ معیار کے انداز میں آرسی ای پی پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری نے بدھ کو اپنے نفاذ کی تیسری سالگرہ منائی۔ یہ 15 ممالک پر مشتمل ہے جن میں جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کی تنظیم (آسیان) کے 10 ممالک کے ساتھ ساتھ چین، جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔

ماؤ نے جمعہ کو نیوز بریفنگ میں کہا کہ چین ایشیا بحرالکاہل خطے میں آزادانہ تجارت کو اپ گریڈ کرنے اور مشترکہ ترقی و خوشحالی کے لئے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری پر عملدرآمد جاری رکھے گا۔

ماؤ نے کہا کہ سب سے بڑی آبادی، سب سے بڑی تجارتی سطح اور ترقی میں سب سے روشن امکانات کے ساتھ آزاد تجارتی علاقے کی حیثیت سے علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری، ایشیا بحر الکاہل میں علاقائی اقتصادی انضمام کو مزید توانائی مہیا کررہی ہےاور ممالک کو مارکیٹ کے مواقع فراہم کرکے کثیرالجہتی میں عالمی برادری کا بھروسہ بڑھا یا جارہاہے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی ایک تحقیق کے مطابق علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری سے 2030 تک رکن معیشتوں کی آمدنی میں 0.6 فیصد اضافہ متوقع ہے۔اس سے علاقائی آمدنی میں سالانہ 245 ارب امریکی ڈالرز اور علاقائی روزگار میں 28 لاکھ ملازمتوں کا اضافہ ہوگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!