اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سفیر کا ملکی کمپنیوں پر زیمبیا کی ترقی میں حصہ ڈالنے...

چینی سفیر کا ملکی کمپنیوں پر زیمبیا کی ترقی میں حصہ ڈالنے پر زور

ہیڈلائن:

چینی سفیر کا ملکی کمپنیوں پر زیمبیا کی ترقی میں حصہ ڈالنے پر زور

جھلکیاں:

چینی سفیر کا زیمبیا میں چینی کمپنیوں پر ملکی اختراعات کےفروغ اور عالمی تکنیکی وصنعتی تبدیلیوں کےساتھ ہم آہنگ ہونے میں کردار ادا کرنے پر زوردیا ہے،کاروباری ادارےشمسی توانائی، سبز کان کنی،معلومات و مواصلات اور برقی گاڑیوں جیسےشعبوں میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ چینی سفیر کی گفتگو کے حوالے سے تفصیل جاننے کے لئے وڈیو ملاحظہ کریں۔

شاٹ لسٹ:

1۔تقریب کے مناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ہان جِنگ، چینی سفیر، زیمبیا

3۔زیمبیا کے وزیر کامرس، تجارت و صنعت چپوکا ملنگا کے مناظر

تفصیلی خبر:

زیمبیا میں چینی سفیر نے چینی چیمبر آف کامرس کے زیرِ اہتمام سالانہ کانفرنس و کاروباری فورم کے دوران کہا ہے کہ زیمبیا میں چینی کمپنیوں کو ملکی اختراعات کےفروغ اور عالمی تکنیکی وصنعتی تبدیلیوں کےساتھ ہم آہنگ ہونے میں قائدانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی):ہان جِنگ، چینی سفیر، زیمبیا

"میں چینی کاروباری اداروں پر زور دینا چاہوں گا کہ وہ زیمبیا میں شمسی توانائی، سبز کان کنی،معلومات و مواصلات اور برقی گاڑیوں جیسےشعبوں میں ابھرتے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ماحول دوست ترقی اور ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کو وسعت  کے لئے بھی کاروباری ادارے اپنا کردار ادا کریں۔‘‘

زیمبیا کے وزیر کامرس، تجارت و صنعت چپوکا ملنگا نے خام مال کی قدر میں اضافے کےلئے سرمایہ کاری پر چینی کاروباری اداروں تعریف کی ہے۔

ملنگا کا کہنا تھا کہ  ’’ہماری حکومت کی توجہ خام مال کی قیمت میں اضافے کو فروغ دینے پر مرکوز ہے۔چینی کاروباری اداروں  کی جانب سے اس شعبے میں پہلےہی سرمایہ کاری کرنےپرہمیں بہت خوشی ہے۔‘‘

لوکاسا سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!