اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہاربن میں سرمائی سیاحت کے لئے آئے غیر ملکی سیاحوں کا زبردست...

ہاربن میں سرمائی سیاحت کے لئے آئے غیر ملکی سیاحوں کا زبردست خیرمقدم

ہیڈلائن:

 ہاربن  میں  سرمائی سیاحت کے لئے آئے  غیر ملکی سیاحوں کا زبردست خیرمقدم

جھلکیاں:

’’برفاب شہر‘‘ کے نام سےمشہور چین کےشمال مشرقی شہر ’ہاربن‘ ملک کےسب سےمقبول سرمائی سیاحتی مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔ہاربن تائپنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے19دسمبر 2024 تک ایک لاکھ 36ہزار غیر ملکی سیاحوں کو آنےاور جانے کی سہولت فراہم کی ہے۔ تفصیلات اس وڈیو میں ملاحظہ کیجئےْ۔

شاٹ لسٹ:

1۔ ہاربن کےمناظر

2۔ساؤنڈ بائٹ1(انگریزی): تھائی لینڈ سے سیاح

3۔ساؤنڈبائٹ2(انگریزی):ویت نام سے سیاح

4۔ہاربن کے مناظر

تفصیلی خبر:

’’برفاب شہر‘‘ کے نام سےمشہور چین کےشمال مشرقی شہر ’ہاربن‘ ملک کےسب سےمقبول سرمائی سیاحتی مقامات میں سے ایک بن چکا ہے۔

 بین الاقوامی سیاحوں کی بڑی تعداد نے اس شہر کا رخ کیا ہے تا کہ وہ   اس شہر کے موسم سرما کے دوران مناظر اور  "ہاربن آئس اسنو ورلڈ”، جو دنیا کا سب سے بڑا آئس اور اسنو تھیم پارک ہے، کی سیر کر سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): تھائی لینڈ سے سیاح

’’بہت بڑے رقبہ ہونے کی وجہ سے یہ شہر  متاثر کن ہے۔ حقیقتاً یہ بہت وسیع اورتھوڑا سرد بھی ہے،یہی  ہاربن کی پہچان ہے۔‘‘

ساؤنڈبائٹ2(انگریزی):ویت نام سے سیاح

’’یہاں بہت سرد ی ہے لیکن اسی وجہ سے سیاح یہاں آتے ہیں۔  یہ بہت خوبصورت ہے، ہرکسی کو یہاں کا ضرور دورہ کرنا چاہیے۔‘‘

ہاربن چین کے شاہانہ طرزِ تعمیر کا سب سے بڑا اور بہترین محفوظ مجموعہ بھی ہے، جو دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

ہاربن امیگریشن معائنہ اسٹیشن کےمطابق ہاربن تائپنگ بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 19دسمبر 2024 تک ایک لاکھ 36ہزار غیر ملکی سیاحوں کو آنےاور جانے کی سہولت فراہم کی۔ سیاحوں کی یہ تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 181فیصد زیادہ ہے۔

 ہاربن ایشیائی سرمائی گیمز  2025اور 240 گھنٹے کی ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے ساتھ ہاربن موسم سرما میں مزید عالمی سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہے۔

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!