اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی موسمیاتی نگرانی سروس نے اپنے پہلے چھوٹے تجارتی موسمی سیٹلائٹ...

چین کی موسمیاتی نگرانی سروس نے اپنے پہلے چھوٹے تجارتی موسمی سیٹلائٹ کااستعمال شروع کردیا

چین کے شمال مغربی علاقے لیو چھوان سیٹلائٹ لانچ سنٹر سے 4 موسمیاتی سیارے لے جانےوالے کوئی ژو-1اے کیریئر راکٹ چھوڑا جارہاہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی موسمیاتی انتظامیہ (سی ایم اے) کے موسمیاتی مشاہدے کے نظام میں چھوٹے تجارتی سیٹلائٹس کے 2 گروپ داخل ہوگئے ہیں جس سے موسمیاتی خدمات کے لئے چھوٹے کمرشل سیٹلائٹس ڈیٹا کا استعمال شروع ہوگیا ہے۔

سی ایم اے نے جمعرات کو کہا کہ 23-سیٹلائٹ تیانمو -1 اور 12-سیٹلائٹ یون یاؤ-1 سیریز نے 30 دسمبر کو سی ایم اے کو اعداد و شمار فراہم کرنےکا آغاز کیا تھا اور ابتدائی آزمائشی نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ سیٹلائٹ گروپ سی ایم اے کے موسم کی پیشگوئی کے نظام میں کردار ادا  کر رہے ہیں۔

فی الحال تیانمو -1 روزانہ کی بنیاد پر جدید تکنیک کے ذریعے تقریباً 30 ہزار معلومات فراہم کرتا ہے جبکہ یونیاؤ -1 سیٹلائٹ تقریباً 15ہزار معلومات فراہم کرتا ہے۔

معلومات فراہم کرنے والے آلات کو سی ایم اے کے موسمیاتی بگ ڈیٹا کلاؤڈ پلیٹ فارم ، تیان چھنگ کے ذریعہ جانچا جاتا ہے اور پھراسے مشاہدے اور پیشگوئی، عددی پیشگوئی، طوفان کی نگرانی اور شدید موسمی حالات جیسے ژالہ باری یا گرج چمک کی پیشگوئی سمیت مختلف فعال ماڈیولز میں استعمال کیا جاتا ہے۔ وہ آب و ہوا کی تبدیلی کی تحقیق میں بھی معاونت کرتے ہیں۔

سی ایم اے کے انٹیگریٹڈ ابزرویشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر فینگ شیانگ نے کہا کہ چھوٹے تجارتی سیٹلائٹس کے اعداد و شمار موسم کی پیشگوئی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اور ان کو فروغ دینا ضروری ہے۔

تیانمو-1 اور یونیاؤ-1 کے آپریٹرز سی ایم اے کو سیٹلائٹ، پے لوڈ اور مصنوعات کی معلومات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان معلومات پر تازہ صورتحال سے آگاہی فراہم کرتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!