روس کے شہر کازان میں 16ویں برکس سربراہ اجلاس کے پریس سنٹر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندے کام میں مصروف ہیں-(شِنہوا)
ریوڈی جنیرو(شِنہوا)ریو ڈی جنیرو سٹی ہال نے جولائی میں برکس سربراہ اجلاس سمیت اس سال برکس گروپ کی برازیل کی صدارت سے متعلق تمام سرگرمیوں اور منصوبوں کو مربوط کرنے کے لئے ایک کمیٹی قائم کی ہے۔
ریو بلدیہ کے سرکاری گزٹ کے مطابق نئی تشکیل شدہ ریو برکس کمیٹی سرکاری اداروں، بین الاقوامی تنظیموں اور غیر منافع بخش سول تنظیموں کے ذریعہ متعلقہ تقریبات کے لئے ادارہ جاتی اور مالی مدد فراہم کرے گی۔
فروری اور جولائی کے درمیان 100 سے زیادہ سرکاری ملاقاتوں کاپروگرام طے ہے جبکہ تمام اجلاس برازیلیا میں ہوں گے۔ ابھی تک صرف ریو ڈی جنیرو میں سربراہ اجلاس کے انعقاد کی تصدیق کی گئی ہے۔
