اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کاسازوسامان کواپ گریڈ کرنےکے لئے مالی تعاون میں اضافے کا منصوبہ

چین کاسازوسامان کواپ گریڈ کرنےکے لئے مالی تعاون میں اضافے کا منصوبہ

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں صارفین ایک تقریب کے دوران اشیاء کے تجارتی تبادلہ پروگرام سے متعلق معلومات حاصل کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 میں انتہائی طویل خصوصی ٹریژری بانڈز کے اجراء میں نمایاں اضافہ کرے گا تاکہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کو اپ گریڈ کرنے اور اشیا ء کے تجارتی تبادلہ پروگرام پرعملدرآمد میں مدد مل سکے۔

قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل یوآن دا نے جمعہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت مالی معاونت کے اہل شعبوں کا دائرہ کار وسیع کرے گی جن میں الیکٹرانک انفارمیشن، پیداواری تحفظ اور زرعی سہولیات شامل ہیں۔ صارفین کو ڈیجیٹل مصنوعات کی تین اقسام  موبائل فون، ٹیبلٹس ، اسمارٹ گھڑیوں اور کلائی بینڈ کی خریداری پر سبسڈی دی جائے گی۔

عہدیدار کا کہنا ہے کہ حکومت نئی توانائی شہری بسوں ، بیٹریوں اور زرعی مشینری کو اپ گریڈ کرنے کے لئے سبسڈی میں مزید اضافہ کرے گی اور گھریلو سجاوٹ سے متعلق صارفین کی اشیاء کی بہتری کے لئے تعاون مستحکم بنائے گی۔

حکومت نے مارچ 2024 میں مقامی طلب میں اضافے اور معاشی ترقی میں معاونت کے لئے بڑے پیمانے پر سازوسامان کی بہتری اور اشیاء کے تجارتی تبادلہ پروگرام کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا تھا۔

یوآن نے کہا کہ گزشتہ ایک برس کے دوران ان پروگرامز سے متعلق اقدامات نے سرمایہ کاری کو مئوثر انداز سے فروغ دیا ہے اور مقامی کھپت میں اضافہ کرکے ماحول دوست منتقلی کا عمل تیز کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!