اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے ایس سی او کی رواں سال کی صدارت سے متعلق...

چین نے ایس سی او کی رواں سال کی صدارت سے متعلق اقدامات تیز کردئیے، وزارت خارجہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23ویں اجلاس کے موقع پر شرکاءکا گروپ فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے کہا ہے کہ چین 2025 کے لئے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کی صدارت سے متعلق کام میں تیزی لا رہا ہے۔

ماؤننگ نے کہا کہ چین ایس سی او کے سربراہ اجلاس کی میزبانی کرےگا جس میں دوستی، یکجہتی اور مفید نتائج کو اجاگر کیا جائے گا، اس کے ساتھ ساتھ 40 سے زیادہ ادارہ جاتی اجلاس بھی ہوں گے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ رواں سال سرمایہ کاری اور تجارتی نمائش، فلم فیسٹیول اور آرٹ کی سرگرمیوں کے علاوہ سیاسی جماعتوں، غربت میں کمی، پائیدار ترقی اور عوامی تبادلے جیسے موضوعات پر توجہ مرکوز کرنے والی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

چین نے جمعرات کو ایس سی او کی 2024-2025 کی صدارت کے لئے ایک نشان کی نقاب کشائی بھی کی۔ یہ چینی ثقافت کے عناصر پرمشتمل ہے جس میں چینی کانسی کے برتن کے نمونے شامل ہیں۔ نیز چینی، روسی اور انگریزی زبانوں میں "شنگھائی روح کو برقرار رکھنا: ایس سی او کا آگے بڑھنا” کا نعرہ بھی شامل ہے۔

ترجمان ماؤننگ نے کہا کہ ایس سی او کی صدارت سنبھالتے ہوئے چین سیاست، سلامتی، معیشت اور ثقافت جیسے شعبوں میں تعاون، تنظیم کے آپریشنز کو بہتر بنانے، مشترکہ مستقبل کے حامل ایس سی او معاشرے  کی تعمیر اور ترقی کے نئے امکانات تلاش کرنے کے لئے مزید عملی اور فعال اقدامات کرےگا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!