اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں...

چین نے 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کردیا

چین کی وزارت تجارت نے چین کے تائیوان خطے کو ہتھیار فروخت کرنے پر بعض کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت (ایم او سی) نے  اعلان کیا ہے کہ تائیوان خطے میں ہتھیار فروخت کرنے پر 10 امریکی کمپنیوں کو ناقابل بھروسہ اداروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

ان کمپنیوں میں لاک ہیڈ مارٹن میزائل اینڈ فائر کنٹرول، لاک ہیڈ مارٹن ایئروناٹکس اور لاک ہیڈ مارٹن میزائل سسٹم انٹیگریشن لیب بھی شامل ہیں۔

وزرات تجارت نے کہا کہ انہیں چین سے متعلق درآمدی یا برآمدی سرگرمیوں میں ملوث ہونے اور چین میں نئی سرمایہ کاری کرنے سے روک دیا جائے گا۔

اعلان کے مطابق ان کمپنیوں کے سینئر عہدیداروں کے چین میں داخلے پر پابندی ہوگی، ان کے کام کرنے کے اجازت نامے اور وزیٹر یا رہائشی حیثیت منسوخ کردی جائے گی جبکہ ان کی جانب سے جمع کرائی جانے والی کسی بھی متعلقہ درخواست کو منظور نہیں کیا جائےگا۔

وزارت تجارت نے کہا کہ یہ کمپنیاں تائیوان خطے میں اسلحے کی فروخت میں مصروف ہیں اور چین کی سخت مخالفت کے باوجود حالیہ برسوں میں فوجی ٹیکنالوجی پر نام نہاد تعاون کیا ہے۔

وزارت نے کہا کہ ان کے اقدامات نے چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو شدید نقصان پہنچایا، ایک چین کے اصول اور 3 چین-امریکہ مشترکہ اعلامیوں کی شدید خلاف ورزی کی اور آبنائے تائیوان میں امن اور استحکام کو شدید نقصان پہنچایا، ان کمپنیوں کو قانونی طور پر جوابدہ ٹھہرایا جائے گا۔

وزارت نے کہا کہ چینی حکومت ہمیشہ غیر ملکی کمپنیوں کی چین میں سرمایہ کاری اور اپنے کاروبار کو وسعت دینے کاخیرمقدم کرے  گی اور  قانون کی پاسداری کرتے ہوئے چین میں کام کرنے والی کمپنیوں کے لئے مستحکم، منصفانہ اور متوقع کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!