اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاننیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کیلئے نیا ایکٹ قانون کا حصہ، صدر...

نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کیلئے نیا ایکٹ قانون کا حصہ، صدر نے دستخط کردیے

نیشنل فرانزک ایجنسی کے قیام کیلئے نیا ایکٹ قانون کا حصہ بن گیا، صدر پاکستان نے دستخط کردیے۔

نیشنل فرانزک ایجنسی ایکٹ 2024 دونوں ایوانوں سے پچھلے سال پاس کروایا گیا تھا،نیشنل فرانزک ایجنسی آن لائن اور الیکٹرانک ٹولز سے ہونے والے تمام کرائم پہ حتمی رپورٹ دینے کی مجاز ہوگی۔

نئی ایجنسی تمام ڈیجیٹل اور الیکٹرانک مواد کی جدید ترین فرانزک کرنے کی مجاز ہوگی،نئی ایجنسی کی رپورٹ کو چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔

نئی ایجنسی کا قیام پیکا قانون کی روشنی میں چلنے والے تمام کیسز کیلئے ایک سنگ میل سمجھا رہا ہے،ایجنسی کی رپورٹس تمام عدالتوں میں ثبوت کے طور پر پیش کی جائے گی۔

تمام عدالتیں ایجنسی کی حتمی رپورٹ تسلیم کرنے کی مجاز ہونگی۔ایجنسی سالانہ وزیر اعظم کو اپنی حتمی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایجنسی کے سربراہ گریڈ بیس کے افسر اور وزیر اعظم تعینات کرینگے،ایجنسی کے بورڈ میں دو انسپکٹر جنرلز پولیس اور نیکٹا کے سربراہ بھی شامل ہونگے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!