اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں تخلیقی حقوق تحفظ مراکز میں اضافے سے تعداد 75 ہوگئی

چین میں تخلیقی حقوق تحفظ مراکز میں اضافے سے تعداد 75 ہوگئی

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں 2024 انٹرنیشنل ایسوسی ایشن فار دی پروٹیکشن آف انٹلیکچوئل پراپرٹی (اے آئی پی پی آئی) ورلڈ کانگریس کے مقام پر لوگ ایک نمائش کا دورہ کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں قومی تخلیقی حقوق (آئی پی) تحفظ مراکز کی تعداد 75 ہوگئی ہے۔

چائنہ قومی تخلیقی حقوق انتظامیہ (سی این آئی پی اے) کے مطابق یہ مراکز 29 صوبوں، خود مختارعلاقوں اور بلدیات میں پھیلے ہوئے ہیں۔

سی این آئی پی اے نے حال ہی میں ننگ شیا ہوئی خود مختارعلاقے میں ایک قومی آئی پی تحفظ مرکز تعمیر کرنے کی منظوری دی ہے۔ یہ مرکز مستقبل میں نئے مواد اور ہائی ۔ اینڈ سازوسامان کی پیداواری صنعتوں کے لئے تیزرفتار اورمربوط آئی پی تحفظ کا کام کرے گا۔

سی این آئی پی اے کے مطابق اس مرکز کے مکمل اور فعال ہوجانے کے بعد توقع ہے کہ اقتصادی محرکات میں تبدیلی اور اپ گریڈنگ تیز ہوگی۔ ایک مضبوط اختراعی اور کاروباری ماحول پیدا ہوگا اور ملک کے مغربی خطوں و نسلی اقلیتی علاقوں میں اعلیٰ معیار کی معاشی ترقی کو تعاون ملے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!