شام کے شہر حلب میں دھواں اٹھتا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے کہا ہے کہ چین کو شام کے شمال مغربی علاقے کی صورتحال پر گہری تشویش ہے اور قومی سلامتی و استحکام کے تحفظ کی کوششوں میں وہ اس کی مدد کرے گا۔
لین نے پیر کو ایک باقاعدہ پریس بریفنگ کے دوران شام میں جاری تشدد میں حالیہ اضافے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شام سے دوستانہ تعلقات رکھنے والے ملک کی حیثیت سے چین اس کی صورتحال کو مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے کوششیں کرنے کو تیار ہے۔
اطلاعات کے مطابق شام کے شمال مغربی شہر حلب میں شامی سرکاری افواج اور عسکریت پسندوں کے درمیان بڑے پیمانے پر جھڑپیں جاری ہیں جس میں گزشتہ 3 روز کے دوران تقریباً ایک ہزار افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے ہیں۔
