چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) میں جی ای ہیلتھ کیئر کا بوتھ دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) نمائشوں میں عمومی طور پر نمائش کنندگان اپنی نئی یا ایج۔کٹنگ ٹیکنالوجی اور سازوسامان کی نمائش کرتے ہیں تاہم دوسری چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش (سی آئی ایس سی ای) میں کمپنیوں نے اپنا سپلائی چین نیٹ ورکس اور تعاون پیش کیا ہے۔
چائنہ بین الاقوامی سپلائی چین نمائش دنیا میں پہلی قومی سطح کی نمائش ہے جس میں سپلائی چین پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ہفتہ کو ختم ہونے والی اس نمائش میں دنیا بھر سے صنعتی رہنماؤں اور ماہرین نے شرکت کرکے صنعتی و سپلائی چین پر عالمی تعاون کو فروغ دیا۔
جی ای ہیلتھ کیئر نے اپنے 10 سے زائد سپلائرز کے ساتھ مشترکہ طور پر بوتھ پر جدید طبی آلات کی نمائش کی جس میں ایم آر آئی اسکینر اور مالیکیولر امیجنگ سسٹمز کے ساتھ ساتھ بنیادی اجزاء بھی شامل تھے۔
مائیکروفٹس (بیجنگ) ٹیکنالوجی کے ایک پروجیکٹ منیجر ہیڈی ہان کا کہنا ہے کہ جی ای ہیلتھ کیئر کے ساتھ تعاون کرنے سے ہمیں زیادہ جدید ٹیکنالوجی اور صنعت کا طریقہ کار سیکھنے میں مدد ملی۔
جی ای ہیلتھ کیئر کی چین بھر میں 7 فیکٹریاں ہیں ۔ جی ای ہیلتھ کیئر چائنہ کے صدر اور سی ای او ژانگ یی ہاؤ نے کہا ہے کہ زندگیاں بچانے کے لئے طبی سازوسامان کی مستحکم فراہمی ضروری ہے اور چین کا سپلائی چین نظام عالمی صحت کے حل میں حصہ دار ہے۔
