انٹارکٹیکا میں چین کے چھن لنگ اسٹیشن کا ایک منظر۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے پہلے بیرون ملک فضائی ماحولیاتی اسٹیشن نے انٹارکٹیکا میں کام شروع کردیا جس سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لئے عالمی ردعمل کو تقویت ملی ہے۔
چائنہ موسمیاتی انتظامیہ کے مطابق انٹارکٹیکا میں چین کا ژونگ شان قومی فضائی ماحولیاتی اسٹیشن انٹارکٹیکا کے ماحولیاتی عوامل میں تبدیلیوں کا مسلسل اور طویل مدتی فعال مشاہدہ کرکے خطے میں ماحولیاتی ساخت اور متعلقہ خصوصیات کی قابل بھروسہ اوسط صورتحال مہیا کرے گا۔
چینی اکیڈمی برائے موسمیاتی سائنسز کے ادارہ برائے عالمی تبدیلی اور قطبی موسمیات کے ڈائریکٹر ڈنگ منگ ہو نے کہا کہ قطبی علاقوں کو عالمی موسمیاتی تبدیلیوں کو "بڑھاوا دینے والا ” سمجھا جاتا ہے اور اسٹیشن کے مشاہداتی اعدادو شمار منفرد جغرافیائی فوائد اور سائنسی اہمیت کے حامل ہیں۔
اسٹیشن پر اوزون اور ایروسول سمیت موسمیاتی عناصر کا 7 اقسام پر مشتمل ایک جامع مشاہداتی نظام قائم کیا گیا ہے۔
