ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا چینی دارالحکومت بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی مین لینڈ کے ترجمان نے لائی چھنگ تے کے امریکہ میں "مختصر قیام” کی سخت مخالفت کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق چین کے تائیوان خطے کے رہنما لائی چھنگ تے نے بحرالکاہل میں نام نہاد "سفارتی اتحادیوں” کے دورے کا آغاز کیا ہے اور وہ "مختصر قیام ” کے لیے ہوائی پہنچے ہیں۔
ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے ترجمان چھن بن ہوا نے کہا کہ چینی مین لینڈ امریکہ اور تائیوان خطے کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطے کی سخت مخالفت کرتی ہے۔
انہوں نے تائیوان حکام کے سربراہ کے کسی بھی نام پر یا کسی بھی بہانے امریکی دورے کی سخت مخالفت کی۔
چھن نے کہا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لائی چھنگ تے اور تائیوان کی ڈیموکریٹک پروگریسو پارٹی (ڈی پی پی) کے حکام اپنے "تائیوان کی آزادی” کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے کیا ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ وہ ایک چین اصول پر پختہ عالمی عزم کو ختم نہیں کرسکتے اور نہ ہی چین کے دوبارہ اتحاد کے تاریخی رجحان کو روک سکتے ہیں۔
چھن نے کہا کہ ہم امریکہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ ایک چین اصول اور 3 چین ۔ امریکہ مشترکہ اعلامیوں پر مکمل عمل کرے، لائی چھنگ تے اور تائیوان کے ڈی پی پی حکام کی علیحدگی پسند فطرت اور نقصانات کا مکمل جائزہ لے اور تائیوان سے متعلق امور سے نمٹنے میں انتہائی احتیاط سے کام لے۔
