اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی لتھووینیا کی جانب سے چینی سفارت کاروں کے ملک چھوڑنے...

چین کی لتھووینیا کی جانب سے چینی سفارت کاروں کے ملک چھوڑنے کے مطالبے کی مذمت

بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ چین لتھووینیا کے اس مطالبے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتا ہے جس میں چینی سفارتی عملے کو مقررہ وقت میں ملک چھوڑنے کا کہا گیا ہے۔

لتھووینیا کی وزارت خارجہ نے 29 نومبر کو کوئی وجہ بتائے بغیر لتھووینیا  میں چینی ناظم الامور دفتر کے متعلقہ سفارتی عملے کو "ناپسندیدہ شخصیت ” قرار دیتے ہوئے مقررہ مدت میں ملک چھوڑنے کا کہا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ چین اس اشتعال انگیز اقدام کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سختی سے مسترد کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے تائیوان خطے سے متعلق امور پر  لتھووینیا ایک چین اصول اور چین ۔ لتھووینیاسفارتی تعلقات کے قیام سے متعلق اعلامیہ میں لتھووینیا کے سیاسی وعدے کی سنگین خلاف ورزی کررہا ہے جس سے دو طرفہ تعلقات شدید مشکلات دوچار ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات میں کمی کے 3 برس بعد  لتھووینیا نے ایک بار پھر نقصان دہ اقدامات کئے ہیں جس سے تعلقات مزید کشیدہ ہوگئے۔

چین نے لتھووینیا سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانا اور دوطرفہ تعلقات میں مشکلات پیدا کرنا بند کرے۔

ترجمان نے کہا کہ چین  لتھووینیا کے خلاف جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!