اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینجاپان سے آزاد ویزے پر مسافروں کے پہلے گروپ کی شنگھائی آمد

جاپان سے آزاد ویزے پر مسافروں کے پہلے گروپ کی شنگھائی آمد

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے کی سرحدی چوکی پر پولیس افسران مسافروں کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کررہے ہیں۔(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نئی آزاد ویزا پالیسی کے تحت آئے 26 جاپانی شہریوں کے پہلے گروپ کا خیرمقدم کیا گیا۔

کسٹمز کے مطابق ٹوکیو سے آنے والی پرواز جے ایل 891 میں سوار مسافر شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے اور 30 منٹ میں کسٹمز کی رسمی کارروائی مکمل کرلی گئی۔

30نومبر 2024 سے 31 دسمبر 2025 تک جاری رہنے والے پالیسی کے تحت 9 ممالک بلغاریہ، رومانیہ، کروشیا، مونٹی نیگرو، شمالی مقدونیہ، مالٹا، استونیا، لٹویا اور جاپان کے عام پاسپورٹ کے حامل شہری آزمائشی بنیادوں پر چین میں ویزے کے بغیر داخلے کے اہل ہیں۔

ایک کسٹم عہدیدار کے مطابق نئی آزاد ویزا پالیسی سے مستقبل میں جاپانی مسافروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔

کسٹمز کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ شنگھائی پوڈونگ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر رواں سال یکم جنوری سے 30 نومبر تک 90 لاکھ سے زیادہ اندرون اور بیرون ملک جانے والے غیر ملکی مسافر آئے جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1.7 گنا زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!