اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلشامی فوج کا 400 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا...

شامی فوج کا 400 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

شام کے حما کے شمالی مضافاتی علاقے کے رہائشیوں کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

دمشق (شِنہوا) شامی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حلب اور ادلب کے شمالی صوبوں میں باغیوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرتے ہوئے روسی افواج کی مدد سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 400 سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا۔

فوج اور مسلح افواج کی جنرل کمانڈ کے پیر کو جاری کردہ ایک بیان کے مطابق فضائی، میزائل اور توپ خانے کے حملوں میں ‘دہشت گردوں’ کے 5 کمانڈ مراکز اور گولہ بارود کے 7 ڈپو تباہ کردیئے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مسلح افواج نے شام میں دوست روسی افواج کے تعاون سے حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں، ان کے گوداموں، رسد کے راستوں اور نقل و حرکت پر فضائی، میزائل اور توپ خانے کے حملے جاری رکھے ۔

فوج نے بتایا کہ حالیہ گھنٹوں میں مختلف غیرملکی قومیتوں سے تعلق رکھنے والے 400 سے زیادہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا۔

بیان کے مطابق شامی افواج نے حلب، حما اور ادلب صوبوں کے دیہی علاقوں میں متعدد محاذوں پر پیش قدمی شروع کردی ہے تاکہ دہشت گردوں کا محاصرہ کرکے انہیں ان علاقوں سے بے دخل کیا جا سکے جہاں وہ داخل ہوئے تھے ۔ اس کے علاوہ انہیں مکمل طور پر محفوظ بنایا گیا تا کہ اگلے حملے کی تیاری کے لیے نئی پوزیشنز قائم کی جاسکیں۔

فوجی کمانڈ نے ان اطلاعات کو مسترد کر دیا کہ باغی گروپوں نے قصبوں اور دیہات پر قبضہ کرلیا ہے، انہوں نے اس طرح کے دعوے کو "جھوٹا پروپیگنڈا” قرار دیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!