اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبیجنگ میں کاروباری ماحول کی بہتر ی سے غیر ملکی سرمایہ کاری...

بیجنگ میں کاروباری ماحول کی بہتر ی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا فروغ

چینی دارالحکومت بیجنگ نے کاروباری ماحول بہتر بناکر غیرملکی سرمایہ کاری کے لئے کشش کو مستحکم کیا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی دارالحکومت بیجنگ نے اپنے کاروباری ماحول کو مسلسل بہتر بنایا ہے جس سے غیر ملکی سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر اس کی کشش مستحکم ہوئی ہے۔

بیجنگ میں  252 کثیرالقومی کمپنیوں کے علاقائی صدر دفاتر اور غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم 149 تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) مراکز موجود ہیں۔ 2024 کے ابتدائی 8 ماہ  میں بلدیہ میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے قائم 121 بڑے تحقیق و ترقی مراکز نے تحقیق و ترقی پر 13.77 ارب یوآن (تقریباً 1.92 ارب امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی  جو گزشتہ برس کی نسبت 29.9 فیصد زیادہ ہے۔

بیجنگ کی ڈپٹی میئر سیما ہونگ کا کہنا ہے کہ بیجنگ نے حکومتی امور میں تبدیلی ، کاروباری اداروں کو پھلنے پھولنے اور معاشی ترقی کے اندرونی محرکات کو مضبوط بنانے کے لئے کاروباری ماحول میں بہتری کو اہم حکمت عملی کے طور پر مسلسل ترجیح دی ہے۔

مسلسل 7 برس  سے بیجنگ کی بلدیاتی حکومت نے اپنے کاروباری ماحول میں اصلاحات کے منصوبے کو بہتر کیا ہے اور اس کے لئے 1 ہزار 500 سے زائد اصلاحی اقدامات کئے۔

پیناسونک ہولڈنگز کارپوریشن کے ایگزیکٹو نائب صدر اور چین و شمال مشرقی ایشیا کے گروپ چیف ایگزیکٹو ٹیٹسورو ہوما نے شِنہوا کو بتایا کہ پیناسونک نے 1987 میں بیجنگ میں اپنا مشترکہ منصوبہ شروع کیا تھا جس کے بعد سے  کمپنی نے شہر کے کاروباری ماحول میں بہتری کا مشاہدہ کیا اور اس سے نمایاں طور پر فائدہ اٹھایا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!