اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شمال میں ڈرون کی آزمائش کے لئے سب سے بڑی...

چین کے شمال میں ڈرون کی آزمائش کے لئے سب سے بڑی فضائی حدود کی منظوری

چین کے شمالی شہر تیانجن کے قومی کنونشن اور نمائشی مرکز میں کم بلندی کا حامل طیارہ دکھایا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

شی جیا چوانگ(شِنہوا) چین کے شمال میں بیجنگ کے جنوب مغرب میں تقریباً 300 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع 600 مربع کلومیٹر کے علاقے کو ڈرون کی آزمائش کے لئے سب سے بڑی فضائی حدود کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس سے ملک میں کم بلندی کی حامل پروازوں  کی بڑھتی ہوئی معیشت کو فروغ ملے گا۔

شی جیا چوانگ کے روزنامے کی رپورٹ کے مطابق 25 ضرب 23 کلومیٹر کے علاقے پر محیط علاقے میں 4 ہزار میٹر تک پرواز کی اجازت دی گئی ہے جو کم بلندی کی حامل فضائی حدود کی معیاری حد 3 ہزار میٹر سے زائد ہے۔

ایوی ایشن انڈسٹری جنرل ایئرکرافٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایک انجینئر ژانگ منگ ہوئی نے بتایا کہ چین کے شمالی صوبے ہیبے کے دارالحکومت شی جیا چوانگ میں موجود یہ فضائی حدود انسان بردار اور بغیر پائلٹ کے طیاروں کی آزمائشی پرواز کے لئے تیار کی گئی ہے۔

ژانگ نے کہا کہ اس سے ہوابازی میں ہنگامی حالات سے نمٹنے، فضائی نقل و حمل، موسمیاتی تبدیلی، کم بلندی کی حامل سیاحت اور پائلٹ کی تربیت میں معاونت مل سکتی ہے۔

شی جیا چوانگ اس ابھرتے ہوئے شعبے میں قدم جمانے کی کوشش کرنے والا تازہ ترین چینی شہر ہے۔ متعدد چینی کمپنیاں پہلے ہی مختلف قسم کے ڈرونز، ای وی ٹولزاور چھوٹے طیارے شروع کرکے فضائی حدود کے وسیع معاشی موقع سے مستفید ہو رہی ہیں۔

چھونگ چھنگ اور سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کو 600 میٹر سے کم بلندی کی ای وی ٹول پروازوں کے لئے آزمائشی شہروں کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔مقامی حکومت کو اضافی منظوری کا اختیار دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!