ہیڈ لائن:جنگ بندی کے ساتھ ہی بے گھر لوگوں کی جنوبی لبنان کی طرف واپسی شروع
جھلکیاں:
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی کا بدھ کے روز سہ پہر 4 بجے آغاز ہو گیا ہےجس کے بعد بیروت کے مضافات میں پناہ گزین بے گھر لبنانی شہریوں نے ملک کے جنوبی علاقے کی طرف واپسی شروع کر دی ہے۔ آئیے اس حوالے سے تفصیلات جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ بے گھر لبنانی شہریوں کی اپنے گھروں کو واپسی کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ (عربی): فاطمہ ہوتیت، بے گھر ہونے والی لبنانی خاتون
3۔ لبنان میں اسرائیلی بمباری سے تباہ عمارتوں اور گلیوں کے مختلف مناظر
تفصیلی خبر:
اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان بدھ کے روز سہ پہر 4 بجے جنگ بندی کا آغاز ہو گیا ہے۔جنگ بندی کے ساتھ ہی بیروت کے مضافات میں پناہ گزین متعدد بے گھر لبنانی شہریوں نے ملک کے جنوبی علاقے میں واپسی شروع کر دی ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (عربی): فاطمہ ہوتیت، بے گھر ہونے والی لبنانی خاتون
”یقیناً، یہ ایک بڑی فتح ہے۔ اگرہمیں اپنے جنگجووں کی استقامت اور ان پر اعتماد نہ ہوتا تو جنگ بندی ممکن نہ تھی۔ یہ ایک خوشی کا بڑا موقع ہے حالانکہ اس میں غم بھی ہے کیونکہ ہم نے اپنے بہت سے پیاروں کو کھو دیاہے۔ ان لوگوں سے ہم بہت محبت کرتے تھے۔ لیکن زندگی کا سفر تو جاری رہنا چاہیے۔ تمام غموں کے باوجود یہ ہمارے لئے ایک بڑی فتح ہے۔ ہم ثابت قدم ہیں اور آج صبح سے جنوبی علاقے کی طرف واپس آ رہے ہیں۔”
لبنانی حکام کے مطابق اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان تنازعہ نے ہزاروں زندگیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ اس تنازعہ میں 3 ہزار 800 سے زائد افراد لقمہ اجل بنے۔ 15 ہزار 800 لوگ زخمی جبکہ تقریباً 9 لاکھ افراد اپنے ہی ملک میں بے گھر ہوئے تھے ۔ اس وقت 5 لاکھ سے زائد افراد سرحد کی دوسری جانب پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
بیروت سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link