اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلخواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ ہوتی ہے،...

خواتین کیلئے ان کا گھر ہی سب سے خطرناک جگہ ہوتی ہے، رپورٹ اقوام متحدہ

 اقوام متحدہ نے اپنی ایک رپورٹ میں خواتین کے لیے ان کے گھر کو ہی سب سے خطرناک جگہ قرار دے دیا۔

 اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023 میں 85 ہزار خواتین کو مردوں نے دانستہ طور پر قتل کیا۔ جن میں سے 60 فیصد خواتین اپنے ساتھی یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ماری گئیں۔

انکشاف کیا گیا کہ دنیا بھر میں روزانہ تقریبا 140 خواتین اور لڑکیاں اپنے شریک حیات یا خاندان کے کسی فرد کے ہاتھوں ہلاک ہوتی ہیں۔

اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خواتین (یو این ویمن) کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ نجی اور گھریلو زندگی میں جہاں خواتین کو سب سے زیادہ محفوظ ہونا چاہیے۔ وہیں وہ جان لیوا تشدد کا سامنا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اِس رپورٹ کے اعداد و شمار تو صرف ایک جھلک ہیں۔ کیونکہ تمام خواتین کی ہلاکتوں کو ریکارڈ نہیں کیا جاتا۔

یو این ویمن کی نائب ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے کہا کہ تمام اموات کو درست طور پر قتلِ نسواں کے طور پر درج بھی نہیں کیا جاتا ہے۔ اور پھر کئی ایسے علاقے ہیں جہاں ہمیں معلومات تک رسائی حاصل نہیں ہے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی 107 ممالک کے دستیاب اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ خواتین پر تشدد کے خلاف 25ویں عالمی دن پر یو این ویمن اور اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی) کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کی گئی تھی

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!