اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانسپریم کورٹ ،جیلوں میں قیدیوں کو یکساں سہولیات فراہمی کی درخواست ناقابل...

سپریم کورٹ ،جیلوں میں قیدیوں کو یکساں سہولیات فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قرار ،خارج

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جیلوں میں قیدیوں کو یکساں سہولیات فراہمی کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔پیر کو جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے جیلوں میں قیدیوں کو یکساں سہولیات فراہمی کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا قیدیوں کی سہولیات کا جائزہ لینا سپریم کورٹ کا کام ہے؟۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ سہولیات سے متعلق درخواست ذاتی نوعیت کی ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جیل رولز پر اعتراض ہے تو متعلقہ صوبے یا ہائیکورٹ سے رجوع کریں۔

بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات برقرار رکھتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت دے کر خارج کردی جبکہ جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ ایسی درخواستیں سپریم کورٹ میں نہ لائی جائیں۔
٭٭٭٭٭

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!