چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں یونائیٹڈ ایئرکرافٹ کا دوہری پروں والا بغیر پائلٹ کے بوئنگ ٹی1400 ہیلی کاپٹر پرواز کر رہا ہے۔(شِنہوا)
ہاربن(شِنہوا)ایک نئے بغیر ہواباز کے ٹی 1400 ہیلی کاپٹر نے اپنی پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کی ہے جو چین کے ہوا بازی کے شعبے میں کم بلندی پر استعمال ہونے والے آلات کے "ٹن کلاس” دور کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔
یونائیٹڈ ایئر کرافٹ گروپ کی ماتحت ہاربن یونائیٹڈ ایئر کرافٹ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے تیار کردہ اس ہیلی کاپٹر نے حال ہی میں چین کے شمال مشرقی صوبہ حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں اپنی پہلی آزمائشی پرواز کے دوران کئی مشقیں کیں۔ ان میں ہوا میں معلق رہنا، روٹ پر پرواز اور درست لینڈنگ شامل تھیں۔
یونائیٹڈ ایئر کرافٹ گروپ کے چیئرمین تیان گانگ ین نے کہا کہ ٹی 1400 جس کا زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن ایک ہزار 400 کلوگرام ہے، بوجھ اٹھانے کی صلاحیت اور پرواز کی مدت دونوں میں ایک بڑی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے جو صنعتی ڈرونز کی دیرینہ خامیوں کو دور کرتا ہے۔
ٹی 1400 بغیر ہواباز کے ہیلی کاپٹر میں 650 کلوگرام کا زیادہ سے زیادہ بوجھ اٹھانے کی صلاحیت ہے جو 10 سے زائد بالغ افراد کے وزن کے برابر ہے۔ یہ 8 گھنٹے سے زیادہ وقت تک ہوا میں رہ سکتا ہے، اسے انتہائی ماحول کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے، یہ منفی 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے لے کر 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک کے درجہ حرارت میں کام کرتا ہے، یہ 6 ہزار 500 میٹر کی سروس سیلنگ تک پہنچتا ہے اور تیز ہواؤں کا مقابلہ کر سکتا ہے۔
چین میں کم بلندی کی معیشت نے 2024 کی حکومتی کارکردگی رپورٹ میں شامل کئے جانے کے بعد نمایاں رفتار حاصل کی ہے جس میں اس کی ترقی کے ایک نئے محرک کے طور پر نشاندہی کی گئی تھی۔ چین کی شہری ہوابازی انتظامیہ کی پیش گوئی کے مطابق توقع ہے کہ یہ شعبہ 2025 تک 15 کھرب یوآن (تقریباً 211.6 ارب امریکی ڈالر) کے مارکیٹ حجم تک پہنچ جائے گا اور 2035 تک مزید پھیل کر35 کھرب یوآن ہو جائے گا۔




