پیر, نومبر 3, 2025
تازہ ترینچین کے قومی کھیلوں کے لئے تاریخ کی پہلی سرحد پار مشعل...

چین کے قومی کھیلوں کے لئے تاریخ کی پہلی سرحد پار مشعل بردار تقاریب کا انعقاد

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں ماہر طبیعیات شوئے چھی کُن (درمیان میں) چین کے 15 ویں قومی کھیلوں کی مشعل بردار تقریب میں شریک ہیں-(شِنہوا)

شین زین(شِنہوا)چین کے قومی کھیلوں کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل گوانگ ڈونگ، ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بیک وقت پہلی مرتبہ سرحد پار مشعل بردار تقاریب کا انعقاد کیا گیا جو قومی کھیلوں میں ایک اہم پیشرفت ہے۔

جنوبی ساحلی شہر شین زین میں افتتاحی تقریب کے بعد عظیم ساحلی خطے کے چار اہم شہروں ہانگ کانگ، مکاؤ، گوانگ ژو اور شین زین میں مشعل برداری شروع ہوئی۔

زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 200 افراد مشعل لے کر جائیں گے، جن میں ماہر طبیعیات شوئے چھی کُن اور سابق اولمپک ڈائیونگ چیمپئن یانگ جنگ ہوئی بھی شامل ہیں۔

اصل مشعل کی آگ ستمبر میں جنوبی بحیرہ چین کی سطح سے 1500 میٹر سے زیادہ گہرائی میں موجود آتش گیر برف سے حاصل کر کے روشن کی گئی تھی۔

مشعل برداری کے اختتام پر چاروں شہروں کے شعلے اتوار کو بعد ازاں گوانگ ژو میں واقع گوانگ ڈونگ اولمپک کھیلوں کے مرکز میں اکٹھے کئے جائیں گے تاکہ انہیں ایک شعلے میں تبدیل کی جا سکے جو 9 نومبر کو 15 ویں قومی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں مرکزی الاؤ کو روشن کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!