دوحہ ایگزیبیشن اینڈ کنونشن سینٹر (ڈی ای سی سی) میں قطر ہاسپیٹیلٹی نمائش 2025 کا آغاز ہو گیا ہے جہاں آلات، ٹیکنالوجی اور دیگر خدمات فراہم کرنے والی نمایاں کمپنیاں ایک جگہ جمع ہوئی ہیں تاکہ نیٹ ورکنگ، کاروبار کے فروغ اور مارکیٹ کو بہتر بنانے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
یہ نمائش 30 اکتوبر تک جاری رہے گی۔ اس میں تقریباً 20 ممالک کی 120 بین الاقوامی کمپنیوں نے شرکت کی ہے۔ جن میں چین، مصر، بھارت، اٹلی، عمان اور نیدرلینڈز شامل ہیں۔
7,200 مربع میٹر کے رقبے پر پھیلی اس نمائش میں منتظمین کے مطابق 12 ہزار سے زائد شرکاء کی آمد متوقع ہے۔
یہ نمائش قطر میں مہمان نوازی، خوراک و مشروبات اور سیاحت کے شعبوں کی معروف بین الاقوامی نمائش کا دَسواں ایڈیشن ہے۔
دوحہ، قطر سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آن سکرین ٹیکسٹ:
قطر میں بین الاقوامی ہاسپیٹیلٹی نمائش کا آغاز
نمائش میں 20 ملکوں کی 120 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں شریک
ہوٹلنگ، خوراک اور سیاحت کی جدید ٹیکنالوجی اور سروسز کی نمائش
نمائش میں 12 ہزار سے زائد وزیٹرز کی آمد متوقع
"ہاسپیٹیلٹی قطر” کا یہ 10 واں سالانہ ایڈیشن ہے




