روس نے واضح کیا ہے کہ یوکرائن کو کروز میزائل کی فراہمی سے مسائل کے حل میں مدد نہیں ملے گی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا ذاخارووا نے کہا ہے کہ امریکی ادارے پینٹاگون کی جانب سے یوکرائن کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری مسائل کے حل میں مددگار نہیں ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے مسائل میں اضافہ ، خطے خطرے میں پڑ جائے گا۔
واضح رہے کہ پینٹاگون کی جانب سے یوکرائن کو ٹاماہاک کروز میزائلوں کی فراہمی کی منظوری کے باوجود معاملہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حتمی منظوری سے مشروط ہے۔




