اتوار, نومبر 2, 2025
پاکستانشاہ محمود، یاسمین راشد پارٹی کا اثاثہ، حکومت کو فسطائیت کا جواب...

شاہ محمود، یاسمین راشد پارٹی کا اثاثہ، حکومت کو فسطائیت کا جواب دینا ہوگا، بیرسٹر سیف

رہنماء پی ٹی آئی بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، حکمرانوں کو فسطائیت کا جواب دینا ہوگا۔

جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔

انہوں نے کہا کہ دونوں بیماری کے باوجود بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!