اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپنجاب، حکومتی اقدامات بے سود،24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید141 کیسز رپورٹ

پنجاب، حکومتی اقدامات بے سود،24گھنٹوں میں ڈینگی کے مزید141 کیسز رپورٹ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں ڈینگی کے 141 نئے مریض سامنے آگئے، 118کیسز صرف راولپنڈی سے رپورٹ ہوئے۔ پنجاب بھر میں حکومتی اقدامات کے باوجود ڈینگی پر قابو نہ پایا جاسکا، مریضوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے پنجاب میں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ڈینگی کے 141 کیسز سامنے آئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق راولپنڈی سے 118، لاہور اور اٹک سے 4،4، چکوال اور وہاڑی سے ڈینگی وائرس کے 3،3کیسز جبکہ، فیصل آباد، بہاولپور، میانوالی، سیالکوٹ، ساہیوال، چنیوٹ اور پاکپتن سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

ترجمان کے مطابق ایک ہفتے میں 954اور رواں سال اب تک ڈینگی وائرس کے 5897کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!