اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانراولپنڈی، ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد شکار

راولپنڈی، ڈینگی کے وار جاری، مزید 29 افراد شکار

راولپنڈی: راولپنڈی میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 افراد وائرس کا شکار ہوگئے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق ضلع میں اب تک ڈینگی کے 709 مریض کنفرم ہوئے ہیں جبکہ اس وقت ہسپتالوں میں 61 مریض زیر علاج ہیں، رواں سال اب تک وائرس سے کوئی موت ریکارڈ نہیں ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق ڈینگی کے نئے29مریض سیٹلائیٹ ٹائون ڈی بلاک، امر پورہ، دھمیال، گنگال، تخت پری، ڈھوک منشی، سی، ڈھوک کھبہ، لکھن، نیو کٹاریاں اور سیٹلائٹ ٹائون ایف بلاک سے سامنے آئے ہیں۔

حکام کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی 1499 ٹیمیں روزانہ سرویلنس میں مصروف ہیں، اب تک 54 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ کے دوران ایک لاکھ 64 ہزار گھروں میں ڈینگی لاروا مثبت آیا جبکہ 14 لاکھ سے زائد مقامات کی چیکنگ کے دوران 22ہزار سے زائد جگہوں پر لاروا کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔

حکام نے بتایا کہ ڈینگی ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4330 ایف آئی آر درج کرکے 1834 عمارتیں سیل، 10 کروڑ 72 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!