پی ڈی ایم اے پنجاب نے بارشوں کے باعث دریاں کے بہاو میں اضافے کا الرٹ جاری کر دیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق 5 سے 7 اکتوبر کے دوران دریائے چناب میں پانی کی سطح میں اضافے ہو سکتا ہے، دریائے سندھ اور جہلم میں بھی بارشوں کے باعث پانی کے بہاو میں اضافے کا امکان ہے، دریائے ستلج اور راوی میں پانی کے بہاو کا انحصار بھارتی آبی ذخائر سے اخراج پر ہے۔
