نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف رگبی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے کپتان سکاٹ بیریٹ کی واپسی سمیت 6 تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔
نیوزی لینڈ کی رگبی ٹیم نے آسٹریلیا کے خلاف رگبی چیمپئن شپ کے فیصلہ کن مقابلے کے لیے جن 6 تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے ان میں سکاٹ بیریٹ کندھے کی چوٹ سے صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آ گئے ہیں۔ ان کے بھائی بیوڈن بیریٹ زخمی ہونے کی وجہ سے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔
ان کی جگہ ڈیمین میکینزی فلائی ہاف اور کیم روگارڈ اسکرم ہاف ہوں گے۔لیسٹر فائنگانوکو اور لیروئے کارٹر ونگ پر کھیلیں گے۔
کوئن ٹوپایا سینٹر کی پوزیشن پر کھیلیں گے۔ ول جارڈن اپنا 50 واں ٹیسٹ میچ فل بیک کی حیثیت سے کھیلیں گے۔فارورڈ لائن میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، جن میں پیٹر لکائی اور تامایتی ولیمز شامل ہیں۔
واضح رہے یہ میچ میزبان آسٹریلیا کے خلاف آئندہ ہفتہ کو پرتھ سٹیڈیم ،پرتھ کے مقام پر کھیلا جائے گا، جہاں فتح نیوزی لینڈ کے لیے ٹائٹل کی دوڑ میں قائم رہنے کے لیے ضروری ہوگی ۔
