جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈویلیئرز نے ایشیا کپ میں سیاست کو کھیل میں لانے پر بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایشیا کپ کی اختتامی تقریب میں سب کچھ دیکھ کر دکھ ہوا، امید ہے معاملات کو جلد حل کیا جائے گا، سیاست کو کھیل سے الگ ہونا چاہیے، کھیل ایک الگ چیز ہے اس کا جشن ویسے ہی منانا چاہیے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ خطے کی سیاست کو کھیل کے میدان سے الگ رکھا جائے، بھارت کی ٹیم شاید اس سے خوش نہیں تھی جس سے اس نے ٹرافی لینا تھی، میرا نہیں خیال کہ اس کا کھیل سے کوئی تعلق بنتا ہے۔
اے بی ڈویلیئرز نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اس صورتحال سے کھیل اور کھلاڑی مشکل میں پڑے اور یہ سب دیکھنے سے مجھے نفرت ہے، آخر میں یہ سب اچھا نہیں لگا۔
