اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹمیں جیسا شوہر چاہتی تھی ویسا ہی مل گیا، اداکارہ جیا علی

میں جیسا شوہر چاہتی تھی ویسا ہی مل گیا، اداکارہ جیا علی

ماضی کی مقبول اداکارہ جیا علی نے کہا ہے کہ میں جیسا شوہر چاہتی تھی ویسا ہی مل گیا ۔ ایک انٹرویومیں اداکارہ نے بتایا کہ میں نے ہمیشہ ایسے شریکِ حیات کی خواہش کی تھی جو محنتی ہو اور مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتا ہو اور خوش قسمتی سے مجھے ایسا ہی شوہر ملا۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر عمران ادریس کو چھ سال سے جانتی تھیں، وہ ہانگ کانگ میں کرکٹ کوچ رہ چکے ہیں اور وہاں پاکستانیوں کو پروموٹ کرنے کے لیے مختلف پروگراموں کا انعقاد بھی کرتے تھے، اسی دوران ان کا ہانگ کانگ میں ایک پروگرام کے سلسلے میں عمران سے رابطہ ہوا، اگرچہ پروگرام تو نہیں ہوسکا لیکن دونوں کے درمیان دوستی ہوگئی۔

انہوں نے کہا کہ عمران ادریس کے فیس بک پیغام نے انہیں بہت متاثر کیا تھا، اس سے ظاہر ہوتا تھا کہ بیرونِ ملک رہنے والے لوگ اپنے وطن سے کتنی محبت کرتے ہیں، اسی لیے انہوں نے انہیں اپنا ذاتی نمبر بھی دے دیا تھا۔ جیا علی کے مطابق اگلے چھ سے سات سال تک ان کے درمیان کوئی خاص بات چیت نہیں ہوئی، وہ صرف کبھی کبھار میسج کرکے ہانگ کانگ جانے کے بارے میں پوچھ لیتی تھیں کیونکہ انہیں وہاں جانے کا بہت شوق تھا۔

انہوں نے بتایا کہ کافی سال گزر گئے، ایک موقع پر انہیں ایک برانڈ کے لیے چیزوں کی ضرورت پیش آئی تو وہ دوبارہ عمران سے رابطہ کر بیٹھیں، انہی دنوں عمران کے گھر والے ان پر شادی کے لیے زور دے رہے تھے، جس پر عمران نے انہیں پروپوز کردیا۔

اداکارہ نے بتایا کہ پروپوز کرنے کے اگلے ہی دن عمران لاہور سے کراچی ان کے لیے رشتہ لے کر آگئے۔ بعدازاں جیا علی نے انہیں روکنے کے لیے اپنی ماڈلنگ کی تصاویر بھیجیں تاکہ وہ رشتہ نہ لائیں، کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ اس عمر میں شادی کرنا مشکل ہے اور وہ بیرونِ ملک رہنے والے مرد سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں، لیکن عمران پھر بھی رشتہ لے کر پہنچ گئے۔

انہوں نے بتایا کہ رشتہ لانے سے قبل عمران نے اچانک انہیں بہن کہنا چھوڑ دیا تھا، جس سے انہیں اندازہ ہوگیا تھا کہ کچھ نہ کچھ ہونے والا ہے۔ خیال رہے کہ جیا علی نے 48 سال کی عمر میں 2021 میں پاکستانی نژاد ہانگ کانگ کے صنعت کار، پروفیشنل کرکٹ کوچ اور پاکستان تحریک انصاف یورپ کے عہدیدار عمران ادریس سے شادی کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!