چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے شنگھائی ہونگ چھیاؤ ریلوے سٹیشن کے انتظارگاہ میں مسافر ٹرینوں کا انتظار کر رہے ہیں۔ قومی دن کی تعطیلات کے پہلے روز ملک کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک نے سفری رش دیکھا۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی ریلوے کمپنی نے کہا ہے کہ قومی دن اور وسط خزاں میلے کی 8 روزہ تعطیلات کے پہلے دن 2 کروڑ 31 لاکھ 30 ہزار مسافروں کی ریکارڈ تعداد نے ریلوے کے ذریعے سفر کیا۔
چائنہ سٹیٹ ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈکے مطابق یہ تعداد ایک تاریخی یومیہ ریکارڈ ہے۔
ریلوے آپریٹر نے جمعرات کو ایک کروڑ 93 لاکھ مسافروں کے سفر کی توقع ظاہرہے جس کے لئے 1409 اضافی ٹرینیں شیڈول ہیں۔ اس سال وسط خزاں میلہ قومی دن کے ساتھ آ رہا ہے اس لئے 8 روزہ تعطیلات کے دوران لوگوں کےسیاحتی اور آبائی علاقوں میں اپنے خاندانوں سے ملنے کے دوروں کی وجہ مسافروں کی تعداد میں اضافہ متوقع ہے۔
ملک بھر میں ریلوے آپریٹرز نےمحفوظ اور موثر سفر کو یقینی بنانےکے لئے مربوط اقدامات کئے ہیں۔ان اقدامات میں سٹیشنوں پر سامان رکھنےکےجدید لاکرز کی تنصیب اور اہم مراکز میں بجلی کی فراہمی کی جانچ کو بہتر بنانا شامل ہے۔
وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق تعطیلات کے دوران پورے ملک میں اندازاً 2.36 ارب مسافر دورے متوقع ہیں، جن کی یومیہ اوسط تعداد 29 کروڑ 50 لاکھ ہوگی، جو 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 3.2 فیصد زیادہ ہے۔
