اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گلوبل صمود فلوٹیلاپر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
جاری بیان میں ایاز صادق نے غزہ کیلئے امدادی سامان لے جانیوالے رضاکاروں کی سلامتی کیلئے نیک خواہشات اور اسرائیلی فورسز کی زیر حراست رضاکاروں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی افواج کا امدادی فلوٹیلا پر حملہ شرمناک کھلی دہشتگردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ کے عوام کو بنیادی ضروریات سے محروم رکھنا انسانیت سوز اور غیر قانونی اقدام ہے، عالمی برادری اور اقوام متحدہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیں امدادی کارکن اور رضا کار صرف خوراک، ادویات اور ضروری سامان لے کر فلسطینی عوام تک پہنچانا چاہتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
