اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانوفاقی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، جائز عوامی مطالبات کے حل...

وفاقی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، جائز عوامی مطالبات کے حل کا عزم

آزاد کشمیر میںعوامی ایکشن کمیٹی کے احتجاج کے پیش نظر وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے تشکیل دی گئی وفاقی حکومت کی مذاکراتی کمیٹی مظفر آباد پہنچ گئی، کو کشمیری عوام کے مطالبات سن کر حل کرے گی۔

مظفر آباد روانگی سے قبل کمیٹی اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ کچھ عناصرپاکستان کے داخلی امن میں خلل ڈالنے کیلئے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہم آزادکشمیر کے عوام کے تمام جائز مطالبات و جذبات کی قدرکرتے ہیں، امید ہے کہ بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کو حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ کوشش ہوگی کشمیر کے عوام کے جائز مطالبات فورا پورے کئے جائیں، اس صورتحال سے جلد نکلنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر دشمنوں کے کئی عزائم ہوسکتے ہیں، مل بیٹھ کر گفت و شنید کے ذریعے جائز مطالبات کو حل کرنا چاہئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ وزیرعظم کی ہدایت پر تمام دوست یہاں موجود ہیں، تشدد سے معاملات الجھتے ہیں سلجھتے نہیں، ہمیں بیٹھ کر جائز مطالبات پر بات کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے لوگ ہمارے بھائی ہیں،یقین ہے عوامی ایکشن کمیٹی کے دوستوں کیساتھ بیٹھ کر تمام غلط فہمیوں کو سلجھا لیں گے۔

سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہر بڑے مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ہوتا ہے، وزیراعظم نے کہا کہ جائز مطالبات کو مانا جائے گا، عوامی ایکشن کمیٹی کے لوگ آزادکشمیر کی بہتری کیلئے بات چیت کریں ،امید ہے مسئلہ حل ہوجائے گا۔

ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا کہ پرتشدداحتجاج کسی معاملے کا حل نہیں، معاملات بات چیت کے ذریعے حل ہونے چاہئیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم مذاکرات کے ذریعے جائز مطالبات کو مانیں گے، پہلے بھی مسائل مذاکرات سے ہی حل ہوئے ہیں، امید ہے وہ وزیراعظم کی کاوش کو غور سے سن کر ہمارے ساتھ تعاون کریں گے۔

امیر مقام نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ آزادکشمیر کے عوام کے جائز مطالبات حل ہوں، مسائل بیٹھ کر بات چیت سے حل ہوتے ہیں،احتجاج اورتشدد سے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کوانتہائی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک ہوتے ہوئے بھی صورتحال کا نوٹس لیا، چاہتے ہیں احتجاج ختم ہو اور کشمیری عوام مشکل سے باہر نکلے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!